ہمیں بے شُمار معلومات حاصل ہوں گی وہیں یہ مطالعہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں عمل کا جذبہ بھی دِلائے گا۔مثلاً جب ہمیں یہ معلوم ہوگا کہ نَماز سے رحمت نازِل ہوتی اور گناہ معاف ہوتے ہیں، نَماز دعاؤں کی قبولیت اور روزی میں بَرَکت کا سبب ہے ، نَماز جنت کی کنجی اور میٹھے میٹھے آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نیز نَفْل نمازوں کے بھی بے شمار فضائل ہیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارے دل میں فَرْض نمازکے ساتھ ساتھ نوافِل پڑھنے کی بھی حِرْص پیدا ہوگی ۔ (علی ھذا القیاس)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
راہِ عمل پر قدم رکھ دیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قطرہ قطرہ مل کر دریا بنتا ہے ،اس لئے اگر آپ نیکیوں کا خزانہ اکٹھا کرناچاہتے ہیں تو نیت کرلیجئے کہ میں فرائض وواجبات کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ جب بھی کسی مُسْتَحَب عمل کی فضیلت کے بارے میں پڑھوں یا سنوں گا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ موقع ملتے ہی اس پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
جتنی زیادہ مشقت اُتنا زیادہ ثواب
بعض لوگ گناہ کرنے کے لئے تو بڑی سے بڑی مَشَقَّت اُٹھا لیتے ہیں مگر جونہی نیکیوں کا موقع ملتا ہے انہیں ایسا لگتا ہے جیسے بہت بڑا پہاڑ سر پر رکھنے کو کہا جارہا ہے اور وہ نَفْس وشیطان کے بہکاوے میں آکر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں ۔ ایسوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ نیکی میں جتنی مَشَقَّت زیادہ ہوگی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّاتنا ہی ثواب