Brailvi Books

حرص
22 - 228
آپ دیکھ رہے ہیں کہ میں کس مصیبت میں گِرِفتار ہوں!مجھے اپنی نیکیوں میں سے صِرف ایک نیکی عطا کر دیجئے یا میرے ایک گناہ کا بوجھ اُٹھا لیجئے۔باپ کہے گا: ’’میرے بیٹے! تو نے مجھ سے جو چیز مانگی وہ آسان تو ہے لیکن میں بھی اُسی چیز سے ڈرتا ہوں جس سے تم ڈر رہے ہو۔‘‘اس کے بعد باپ بیٹے کو اپنے اِحسانات یاد دِلاکر یِہی مطالَبَہ کرے گا تو بیٹا جواب دے گا:آپ نے بَہُت تھوڑی چیز کا سُوال کیا ہے لیکن مجھے بھی اُسی بات کا خوف ہے جس کا آپ کو ڈرہے۔ (تفسیر قرطبی، ج۷،الجزء ۴۱،ص۷۴۲)
قِیامت کی گرمی میں سایہ عطاہو          کرم سے تِرے عرش کا یاالٰہی
خُدایا مجھے بے حساب بخش دینا               مِرے غوث کا واسِطہ یاالٰہی
جَوار اپنی جنت میں مجھ کو عطاکر
تِرے پیارے محبوب کا یاالٰہی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نیکیوں کی حِرص بڑھانے کا طریقہ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سب سے پہلے اپنا مَدَنی ذہن بنا لیجئے کہ مجھے نیکیوں کا حریص بننا ہے ،پھر ان مَدَنی پھولوں پر عمل کیجئے :
	٭ نیکیوں کے فضائل کا مطالعہ کیجئے (کیونکہ انسانی طبیعت اس شے کی طرف جلدی راغب ہوتی ہے جس میں اسے اپنافائدہ دکھائی دیتا ہے) پھر٭ رضائے الٰہی پانے کی نیت سے راہِ عمل پر قدم رکھ دیجئے ٭نیکیوں کا حریص بننے کی راہ میں پیش آنے والی مشقتوں کو برداشت کرنے کا حوصلہ پانے کے لئے بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِین