Brailvi Books

حرص
219 - 228
 تحفہ دے گا یا تم اس سے خریدو گے یا تمہیں اس سے عمدہ خوشبو آئے گی ، جبکہ بھٹی جھونکنے والا یا تمہارے کپڑے جلائے گا یا تمہیں اس سے ناگوار بو آئے گی ۔ (مسلم،،ص۴۱۴۱،رقم الحدیث ۸۲۶۲)
	 ہمیں چاہئے کہ دینی مَشغلوں اور دُنیا کے ضَروری کاموں سے فَراغت کے بعد خَلْوَت یعنی تنہائی اِختیار کریں یا صِرْف ایسے سنجیدہ اورسنّتوں کے پابند اسلامی بھائیوں کی صُحبت حاصِل کریں جن کی باتیں خوفِ خدا و عِشقِ مصطَفٰیعَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں اضافے کا باعِث بنیں اوروہ وقتاً فوقتاً ظاہری برائیوں اور باطِنی بیماریوں کی نشاندہی کرتے اور ان کا علاج تجویز فرماتے ہوں۔اچّھی صحبت کے مُتَعَلِّقدو فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّممُلاحَظہ ہوں:(1) اچّھا رفیق وہ ہے کہ جب تو خداعَزَّوَجَلَّ کو یاد کرے تو وہ تیری مدد کرے اور جب تو بُھولے تو وہ یاد دلائے۔  (موسوعۃ الامام لِابْنِ اَبِی الدُّنْیا،ج ۸،ص ۱۶۱ رقم۲۴ ) (2)اچّھا رفیق وہ ہے کہ اُس کے دیکھنے سے تمہیں خدا عَزَّوَجَلَّیاد آئے اور اُس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں زیادَتی ہو اور اس کا عمل تمہیںآخِرت کی یاد دلائے۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۷ ص۷۵ حدیث۶۴۴۹) (ماخوذ از غیبت کی تباہ کاریاں ص۷۵۲)
؎   بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صَدْقہ
گناہوں سے ہر دم بچا یا الٰہی
(وسائل بخشش ص۸۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد