بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْہٰىکُمُ التَّکَاثُرُ ۙ﴿۱﴾ حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ؕ﴿۲﴾
ترجَمۂ کنزالایمان: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔ تمہیں غافِل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ؟مال کی مَحبت نے کس قدر تباہی مچا ئی۔ بھکاری اپنے مالِ حرام کو چُومتے چُومتے مرااور اُس کا دوست اس مالِ حرام کو حاصل کرنے گیا تواِس مصیبت میں پڑا۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس پُراسرار بھکاری اور اُس کے دوست کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ان دونوں کی بے حساب مغفِرت کرے اور یہ دعائیں ہم گنہگاروں کے حق میں بھی قبول فرمائے۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سو نُمونے مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بو نے
کبھی غور سے بھی یہ دیکھا ہے تو نے جو آباد تھے وہ محل اب ہیں سُونے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے
(پراسرار بھکاری،ص۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد