Brailvi Books

حرص
208 - 228
معمول وہ کئی روز تک نظر نہ آیا مجھے اُس کی فِکر لاحِق ہوئی کہ ہو نہ ہو وہ بے چارہ بیمار ہوگیا ہے ورنہ اتنے ناغے تو اُس نے آج تک نہیں کئے میں نے اُس کا مکان تو دیکھا نہیں تھا البتّہ اتنا ضَرور معلوم تھا کہ وہ شہر کے باہَر ویرانے میں ایک جَھونپڑی میں تنہا رَہتا ہے۔ خیر میں تلاش کرتا ہوا بِالآخِر اُس کی جَھونپڑی تک پہنچ ہی گیا۔ جب اند ر داخِل ہوا تو دیکھاکہ ہر طر ف پُرانے چِیتھڑے بکھرے پڑے ہیں، ایک طرف چند ٹُوٹے پُھوٹے بر تن رکھے ہیں، اَلغَرَ ض دَر و دِیوار غُربت واِفلاس کے افسانے سُنا رہے تھے۔ ایک طر ف وہ ایک ٹُو ٹی ہوئی چار پائی پر لیٹا کَراہ رہا تھا، وہ سخت بیمار تھا اور ایسا لگتا تھا کہ اب جانْبَر(جاں۔بَر) نہ ہوسکے گا۔ میں سلام کر کے اُس کی چارپائی کے پاس کھڑا ہوگیا۔ اُس نے آنکھیں کھولیں اور میری طر ف دیکھ کر اُس کی آنکھوں میں ہلکی سی چمک آئی، اپنے پاس بیٹھنے کا اشارہ کیا، میں بیٹھ گیا۔ بَمُشکِل تمام اُس نے لَب کھولے اور مَدہم آواز میں بولا: بھائی! مجھے مُعاف کردو کہ میں نے تم سے بَہُت دھوکہ کیا ہے۔ میں نے حیرت سے کہا: وہ کیا؟ کہنے لگا: میں نے تم کو اپنے دُکھ دَرد کے جتنے بھی اَفسانے سُنائے وہ سب کے سب مَن گھڑت تھے اور اِسی طر ح  گھڑھی ہوئی داستانیںسُنا سُنا کر میں لوگوں سے بھیک مانگتا رہا ہوں۔ اَب چُونکہ بچنے کی بَظاہِر کوئی اُمِّید نظر نہیں آتی اِس لیے تمہارے سامنے حقائِق کا اِنکِشاف کئے دیتا ہوں: 
	’’میں مُتَوَسِّطُ الْحَال گھرانے میں پَیدا ہوا، شادی بھی کی، بچّے بھی ہوئے۔ میں کام چَور ہوگیا اور مُجھے بھیک مانگنے کی لَت پڑ گئی۔ میر ی بیوی کو میرے اِس پَیشے