Brailvi Books

حرص
20 - 228
 کی غرض سے چند منٹ کے لئے مسجد کا رُخ کرنے سے کَتراتا ہے ،کئی کئی گھنٹے ریموٹ (Remote)ہاتھ میں پکڑے کیبل پر فلمیں ڈرامے دیکھنے کے لئے ہمارے پاس وقت ہے مگر علمِ دین سیکھنے کے لئے 100 فیصد خالص اسلامی چینل ’’مَدَنی چینل‘‘  دیکھنے میں نفس وشیطان رُکاوٹ بن جاتے ہیں ، سینکڑوں سطروں پر مشتمل کئی کئی اخبار روزانہ پڑھنے والوں کو کئی کئی مہینے قراٰن پاک کی چند آیات کی تلاوت کی فُرصت اور دینی کتابیں پڑھنے کا وَقْت نہیں ملتا ، بُرے دوستوں کی گندی صحبت میں بلاناغہ گھنٹوں اپنا وَقْت برباد کرنے والا ہفتے میں صِرْف ایک دن عاشِقانِ رسول کے ساتھ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں اپنا ایک ڈیڑھ گھنٹہ صَرْف کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ یادرکھئے!  گناہوں کا اَنجام ہلاکت ورسوائی کے سوا کچھ نہیں ، اس سے پہلے کہ پیامِ اَجَل آن پہنچے اور ہم اپنے عزیز واَقرِباء کو روتا چھوڑ کراس دُنیا سے کُوچ کر جائیں ہمیں چاہئے کہ بقیہ زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ سچی توبہ کرلیں اور نیکیاں کمانے کی کوشش میں لگ جائیں۔
وہ ہے عیش و عشرت کا کوئی مَحَل بھی     جہاں تاک میں ہر گھڑی ہو اَجَل بھی
بس اب اپنے اس جَہْل سے تُو نکل بھی        یہ جینے کا انداز اپنا بدل بھی
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد