Brailvi Books

حرص
19 - 228
 چنانچہ آپصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ نصیحت نشان ہے: اِحْرِصْ عَلٰی مَایَنْفَعُکَ وَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَلَاتَعْجِزْ  یعنی اس پر حرص کرو جو تمہیں نفع دے اور اللّٰہ سے مدد مانگو عاجزنہ ہو۔ (صحیح مسلم،کتاب القدر،باب فی الامر بالقوۃ۔۔۔الخ،الحدیث:۴۶۶۲،ص۲۳۴۱)
	 شارحِ مسلم حضرت علامہ شرف الدین نَوَوِیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں :یعنی اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی عبادت میں خوب حِرْص کرواور اس پر اِنعام کا لالچ رکھو مگر اِس عبادت میں بھی اپنی کوشش پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللّٰہ تعالیٰ سے مدد مانگو۔(شرح صحیح مسلم للنووی، الجزء ۶۱، ج۸،ص۵۱۲،ملخصا) جبکہ مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :خیال رہے کہ دُنیاوی چیزوں میں قَناعت اور صبر اچھا ہے مگر آخرت کی چیزوں میں حِرْص اور بے صبری اعلیٰ ہے، دین کے کسی درجہ پر پہنچ کر قناعت نہ کرلو آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔
  (مراٰۃ المناجیح،ج۷،ص۲۱۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نیکیاں کمانے میں لگ جائیے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دنیا کی محبت میں زِیادتی اور آخرت کی اُلفت میں کمی کی وجہ سے مسلمانوں کی بھاری اکثریَّت شوقِ عبادت سے کوسوں دُور اور گناہوں کی حِرْص کے بہت قریب ہے ۔آج کا نوجوان قطار میں لگ کر مہنگے داموں ٹکٹ خرید کر ساری رات گناہوں بھرے میوزک پروگرام دیکھنے سننے کو تیار ہے مگر نماز ادا کرنے