Brailvi Books

حرص
197 - 228
لَنۡ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰی تُنۡفِقُوۡا مِمَّا تُحِبُّوۡنَ ۬ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:تم ہر گز بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہ خدا میں اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو۔
	اس آیت کریمہ کی تلاوت کرنے کے بعد حضرت سیِّدُنا ابوذَر غِفَاری رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ اپنے اونٹوں کی طرف اشارہ کرکے فرمانے لگے: مجھے میرے مال میں یہ اونٹ سب سے بڑھ کر پسند ہیں اس لئے میں انہیں خیرات کرکے اپنے لئے آخرت میں ذخیرہ کرنا پسند کرتا ہوں۔(الزہد لہناد بن السری ،باب الطعام فی اﷲ ،الحدیث۱۵۶،ج۱،ص۸۴۳) 
اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(بارھواں علاج)مال کے حریصوں کے عبرتناک انجام اپنے پیشِ نظر رکھئے
	بہت سی باتیں انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور بہت سی دوسروں کی غلطیوں سے ! مال کی مذموم حِرْص میں مبتلا ہوکر ٹھوکر کھاکر سنبھلنے کا انتظار کرنے کے بجائے ان حریصوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے جو حِرْصِ مال کا انجام بھگت چکے ہیں ، ایسی ہی 9 حکایات ملاحظہ کیجئے ۔
(۱) تیسری روٹی کہاں گئی؟
	حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللّٰہعَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی خدمت میں ایک آدَمی نے عرض کی: میں آپ کی صُحبتِ بابَرَکت میں رَہ کر خدمت کرنااورعلمِ