Brailvi Books

حرص
186 - 228
 لگا رہے ہیں۔(قوت القلوب،الفصل الثامن والعشرون،ذکر المقام الاول من المراقبۃ، ج۱، ص۸۷۱)
؎  حِرصِ دنیا نکال دے دل سے
بس رہوں طالبِ رضا یا ربّ
(وسائل بخشش ص۹۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(نواں علاج)   موت اور اس کے بعد والے معاملات میں غورو فکرکیجئے
	  یقینا جو موت اور اس کے بعد والے مُعامَلات سے آگاہ ہے وہ دنیا کی رنگینیوں اوراس کی آسائشوں کے دھوکے میں پڑکر حِرْصِ مال میں مبتلا نہیں ہوسکتامگر افسوس ہماری ساری توجہ دنیا بہتر بنانے کے لئے حصولِ مال پر مرکوز ہوتی ہے لیکن ہماری ساری ترجیحات اس وقت دھری کی دھری رہ جاتی ہیں جب ہم تنگ وتاریک قبر میں جاسوتے ہیں ۔ اِدھرانسان کی آنکھیں بندہوئیں اُدھر مال کا ساتھ خَتم! انسان دُنیا سے پُھوٹی کَوڑی تک بھی اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتا مگر حساب اُسے سارے مال کا دینا پڑے گا حالانکہ وہ مال اس کے وارِث استعمال کرتے ہیں ،کسی بُزرگ کے سامنے ایک شخص کا ذکر ہوا کہ اس نے بہت مال جمع کر لیا ہے تو انہوں نے دریافت فرمایا:کیا اس کو خَرچ کرنے کے لئے اَیّام بھی جمع کر لئے ہیں ؟(منہاج القاصدین)یقینایہ بے وفا دنیا نہ پہلے کسی کی ہو ئی نہ اب ہو گی،اِس دنیا کے مال و اَسباب کے پیچھے ہم کتنا ہی دوڑیں یہ پیٹ بھر نے والا نہیں ہے،اکثر لوگ اپناوقت اور صلاحیتیں محض دنیا کمانے میں صَرف کر تے ہیں حالانکہ دنیا کی حقیقت تو یہ ہے کہ محنت سے جوڑنا ،مَشَقَّت