Brailvi Books

حرص
184 - 228
ہیں، جس وقت مکہ معظمہ پہنچ کر حرم شریف میں داخل ہوتے ہیں ،ایک چھینک آتی ہے اوروہ دانہ جو برسوں سے پَرْوَرْدگار عالَم نے ان کے دماغ میں محفوظ رکھا تھا ، نکل کر زمین پر گرتا ہے جسے فوراً حرم شریف کاایک کبوتر قبول کر لیتاہے ۔(حیات اعلیٰ حضرت ، ص۱۲۲)
؎   نہ ہوں اَشک برباد دنیا کے غم میں
محمد کے غم میں رُلا یاالٰہی
(وسائل بخشش ص۷۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(آٹھواں علاج)لمبی امیدیں نہ لگائیے
	حضرت سیدنا اَنَس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِمدینہ،قرارِ قلب و سینہ، فیض گنجینہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کافرمانِ عالیشان ہے:جُوں جُوں ابنِ آدم کی عمر بڑھتی ہے تو اس کے ساتھ دوچیزیں بھی بڑھتی رہتی ہیں :(1)مال کی محبت اور(2)لمبی عمر کی خواہش ۔(صحیح البخاری،کتاب الرقاق،ج ۴،ص ۴۲۲ ،الحدیث ۱۲۴۶)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!طویل عرصہ جینے کی امید بھی حِرْص کا سبب ہے ۔ انسان سوچتا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ مال جمع کرلوں تاکہ میرا بڑھاپا آرام سے کٹ جائے حالانکہ زندگی کا تو ایک پل کا بھی بھروسہ نہیں کہ جو سانس لے لیا وہ بھی باہر نکلے گا یا نہیں ؟ لہٰذا ’’مستقبل‘‘ کی فکر میں اپنا ’’حال‘‘خراب نہیں کرنا چاہئے ۔
  تمہیں شرم نہیں آتی
	رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے ایک