Brailvi Books

حرص
180 - 228
اپنی تنگ دستی پر زیادہ غور نہ کریں
	بعض حُکَماء کا قول ہے:تین چیزوں میں غور نہ کر{۱} اپنی مفلِسی و تنگدستی (اور مصیبت)پر ،اس لئے کہ اس میں غور کرتے رہنے سے تیرے غم (اورٹینشن ) میں اِضافہ اور حِرْص میں زیادَتی ہوگی{۲}خودپرظلم کرنے والے کے ظلم پر غور نہ کرکہ اِس سے تیرے دل میںکینہ بڑھے گااور غصّہ باقی رہے گا {۳}دنیا میں زِیادہ دیر زندہ رہنے کے بارے میں نہ سوچ کہ اس طرح تو مال جَمع کرنے میں اپنی عُمر ضائِع کردے گااور عمل کے مُعامَلے میں ٹا لَم ٹَول( ٹالَمْ۔ ٹو ل ) سے کام لے گا۔
؎    مِرے آنسو نہ ہوں برباد دنیا کی محبت میں
رُلائے بس مجھے تیری محبت یارسولَ اللہ
(وسائل بخشش ص ۱۵۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(چھٹا علاج) اخراجات میں میانہ روی اختیار کیجئے
	بے تحاشہ اور بے جااَخراجات سے تو بڑے سے بڑا خزانہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔جب آمدنی اور خرچ میں توازُن نہ رہے تو انسان کو مال کی کمی کا اِحساس ستانے لگتا ہے اور جب وہ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہوتا ہے تو حِرْص اُسے اپنا شکار بنالیتی ہے ۔لہٰذا شروع سے ہی اَخراجات میں میانہ روی اپنا کر حِرْصِ مال سے بچا جاسکتا ہے ۔ سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ، قرارِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جو شخص(اخراجات میں) اِعتدال اختیار کرتا ہے اللہ