Brailvi Books

حرص
167 - 228
(۲)  قناعت پسند حقیقی مالدار ہے 
	حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم ُاللّٰہ عَلٰی نَبِیِّنا وَ عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلامنے اپنے رب عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں عَرْض کی: اے میرے پَرْوَرْدگارعَزَّوَجَلَّ!تیرا کونسا بندہ زیادہ مالدار ہے؟ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے اِرشاد فرمایا: وہ شخص جومیری دی ہوئی چیز پر سب سے زیادہ قناعت کرنے والا ہے۔(تاریخ مدینۃ دمشق،۱۴۷۷۔موسیٰ بن عمران۔۔۔الخ،ج۱۶،ص۹۳۱)
(۳)بہترین کون؟
	صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : مؤمنوں میں سے بہترین شخص قناعت پسنداور بدترین شخص لالچی ہوتا ہے۔(فردوس الاخبارللدیلمی،باب الخاء،الحدیث:۷۰۷۲،ج۱،ص۵۶۳)
(۴) خشک روٹی پانی میں بھگوکر کھالیتے
	حضرتِ سیدنامحمد بن واسع رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ خشک روٹی پانی میں بھگو کر کھاتے اور فرماتے: جو اِس پر قناعت کرلے وہ کسی کا محتاج نہیں ہوگا۔(مکاشفۃ القلوب، ص۲۲۱)
(۵) امام غزالی علیہ رحمۃ اللّٰہِ الوالیکی نصیحت
	حُجَّۃُ الْاِسلامحضرت ِسیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللّٰہِ الوالی  نَقل کرتے ہیں:عیش چند گھڑیوں کا ہے جو گزر جائے گا اور چند دنوںمیں حالت بدل جائے گی۔اپنی زندگی میں قَناعت اِختِیار کر، راضی رہے گا اور اپنی خواہِش تَر ک کر دے ، آزادی کے ساتھ زندَگی گُزارے گا۔ کئی مرتبہ موت سونے، یا قوت اور موتیوں کے