Brailvi Books

حرص
166 - 228
قَنَاعَت راحت کی کنجی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غوثِ پاک رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ کی گیارہویں کی نسبت
سے قناعت کے فضائل پر مشتمل 11روایات وحکایات
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !قناعت کی بدولت جہاں حِرْص سے چھٹکارہ ملے گا وہیں قناعت کی دیگر برکتیں اور فضیلتیں بھی ملیں گی ،قناعت کے فضائل سے مالامال 11 روایات وحکایات پڑھئے اور جُھومئے: چنانچہ 
(۱)کامیابی کا راز 
 	نبیِّ محترم، رسولِ اکرمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: قَدْ اَفْلَحَ مَنْ اَسْلَمَ وَرُزِقَ کَفَافًا وَقَنَّعَہُ اللّٰہُ بِمَا اٰتَاہُیعنی وہ کامیا ب ہوگیا جو مسلمان ہوا اور بقَدَرِ کِفایت رِزق دیا گیا اور اللّٰہ تعالیٰ نے اسے دیئے ہوئے پر قَناعَت دی ۔( مسلم ،الحدیث۴۵۰۱،ص۴۲۵)
	مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :یعنی جسے ایمان و تقویٰ بقَدَرِ ضَرورت مال اور تھوڑے مال پر صَبر ،یہ چار نعمتیں مل گئیں،اُس پر اللّٰہ تعالیٰ کا بڑا ہی کَرَم وفَضل ہوگیا۔ وہ کامیاب رہا اور دنیا سے کامیاب گیا۔
(مراٰۃ المناجیح ج۷ ص۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد