ہوئے بلند آواز سے فرمایا:لوگو! حِرْص(سے بچو کہ اس)میں تمہارے لئے ہلاکت ہے کیونکہ یہ کبھی ختم نہیں ہوتی او رنہ تم حرص کو پورا کر سکتے ہو۔(صفۃ الصفوۃ، الرقم۴۶، ابوذر جُنْدُب بن جُنَادۃ ،ج۱،ص۱۰۳)
حریص رُسوا ہوجائے گا
حضرتِ سیِّدنافضیل بن عیاض رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:حریص کبھی اِس چیز کی اور کبھی اُس چیز کی طلب میں رہتا ہے یہاں تک کہ وہ سب کچھ حاصل کرلینا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے اس کاسابقہ مختلف لوگوں سے پڑتا ہے۔ جب وہ اس کی ضرورتیں پوری کریں گے تو اس کی ناک میں نکیل ڈال کر جہاں چاہیں گے لے جائیں گے، وہ اس سے اپنی عزت چاہیں گے حتی کہ حریص رُسوا ہوجائے گا اور اسی محبت ِ دنیا کے باعث جب بھی وہ ان کے سامنے سے گزرے گا تو انہیں سلام کرے گا اور جب وہ بیمارہوں گے، تو عیادت کو جائیگا مگر اس کے یہ تمام افعال خدا کی رضا کے لئے نہیں ہوں گے۔
(مکاشفۃ القلوب،باب القناعۃ،ص۴۲۱ ملخصا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دولت سے فائدہ ملنا بھی یقینی نہیں ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ ہمیں سمجھاتے ہوئے فرماتے ہیں:مال ودولت ہماری ہر پریشانی کا علاج نہیں ہے کیونکہ اس سے دوا توخریدی جاسکتی ہے صحت نہیں ، بڑے بڑے دولت مند طرح طرح کی