Brailvi Books

حرص
162 - 228
 حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : نہایت نفیس تشبیہ ہے مقصد یہ ہے کہ مومن کا دین گویا بکری ہے اور اس کی حِرْصِ مال ،حِرْصِ عزت گویا دو بھوکے بھیڑیئے ہیں مگر یہ دونوں بھیڑیئے مومن کے دین کو اس سے زیادہ برباد کرتے ہیں جیسے ظاہری بھوکے بھیڑیئے بکریوں کو تباہ کرتے ہیں کہ انسان مال کی حِرْص میںحرام و حلال کی تمیز نہیں کرتا، اپنے عزیز اوقات کو مال حاصل کرنے میں ہی خرچ کرتا ہے پھر عزت حاصل کرنے کے لئے ایسے جتن کرتے ہیں جو بالکل خلافِ اسلام ہیں ۔(مراٰۃ المناجیح،ج ۷،ص۹۱)
جاہ وجلال دو نہ ہی مال و مَنال دو           سَوزِ بلال بس مِری جھولی میں ڈال دو
دُنیا کے سارے غم مِرے دل سے نکال دو    غم اپنا یا نبی مجھے بَہرِ بلال دو
 (وسائلِ بخشش ، ص۰۹۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بد ترین شخص کون؟
	سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صلی اﷲ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے : بَدتَرہے وہ بندہ جس کا رہنما حِرْص ہو، بَدتَر ہے وہ بندہ جس کو خواہشات راہِ حق سے بھٹکا دیں، بَدتَر ہے وہ بندہ جس کا شوق اور رغبت اس کو ذلیل وخوار کر دے۔(سنن الترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع،ج ۴،الحدیث:۶۵۴۲،ص۳۰۲) 
حرص میں ہلاکت ہے
	حضرت سیِّدُنا ابوذَر غِفَاری رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے ایک مرتبہ نصیحتیں کرتے