Brailvi Books

حرص
160 - 228
(دوسرا علاج)  حرصِ مال کے نقصانات پر غور کیجئے
	حِرْصِ مال کا علاج مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں ، اگر اس کے نقصانات پر ہماری توجہ ہوجائے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  علاج کی مَشَقَّت برداشت کرنا سہل ہوجائے گاکیونکہ انسان نفسیاتی طور پر نقصان سے گھبراتا ہے اور اس سے بچنے کے لئے اپنی پوری صلاحیتیں صَرْف کردیتا ہے ۔بلا شبہ مال ودولت کی بے جا حِرْص کے نقصانات بے شمار ہیں مثلاً مال کی لالچ اور بھوک جب کسی انسان کو لگ جاتی ہے تو وہ دولت کے حصول کے لئے بسا اوقات ہر وہ شرمناک کام کرگزرتا ہے جس سے اُسے بعض اوقات دنیامیں رُسوائی اٹھانی پڑتی ہے اور آخرت کی تباہی میں بھی کوئی کسر باقی نہیں رہتی ۔ذرا سوچئے تو سہی کہ جو حِرْص انسان کوسُود و رشوت ،جھوٹ،خیانت، اِغوا برائے تاوان ،بخل،زکوٰۃ کی عدم ادائیگی،بَھتہ خوری ،دھوکا دہی،ناجائزمقدمہ بازی،   عیب جوئی،بلیک میلنگ(Blackmailingیعنی افشائے راز کی دھمکی دے کر رشوت لینا )، ذخیرہ اندوزی،عِصمت فروشی ، چوری ، ڈکیتی ،جعل سازی کے ذریعے دوسروں کی جائیداد ہڑپ کرنے اور زمینوں پر ناجائز قبضے جیسے گناہوں پر اُکساتی، دَربدر پِھراتی، لُوٹ مار کرواتی،نسل درنسل دشمنیاں کرواتی حتّٰی کہ لاشیں گِرواتی ہے اس میں کیونکر خیر ہوسکتی ہے !لیکن حیرت وافسوس ہے کہ انسان کی آنکھیں نفسانی خواہشات کی جگمگاہٹ سے اس طرح خیر ہ ہوجاتی ہیں کہ اسے جہنم میں لے جانے والے اِن قبیح افعال کے عَواقِب و نتائج نظر ہی نہیں آتے کہ وہ ان سے بچ سکے البتہ جب وہ دنیا سے