ہے۔ ٭بارگاہِ الٰہی میں حِرْص سے بچنے کی دعا کیجئے ٭ حِرْصِ مال کے نقصانات پر غور کیجئے ٭ صبر وقناعت اپنا لیجئے٭خواہشات کو کنٹرول کیجئے ٭ اخراجات میں میانہ روی اختیار کیجئے ٭اپنے رب پر حقیقی توکل کیجئے٭ لمبی امیدیں نہ لگائیی٭ موت کو یاد کیجئے ٭ میدانِ محشر میں مالداروں سے حساب کا تصور کیجئے ٭وصفِ سخاوت اپنا لیجئے٭ مال کے حریصوں کے عبرتناک انجام اپنے پیشِ نظر رکھئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(پہلا علاج)بارگاہِ الہٰی میں حرص سے بچنے کی دعا کیجئے
دعا مؤمن کا ہتھیار ہے ،سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ عظمت نشان ہے: اَلدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ یعنی دعا مومن کا ہتھیار ہے۔(مسند ابویعلیٰ، ج۲،ص۱۰۲، الحدیث: ۶۰۸۱ )میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس ہتھیار کو حِرْص کے خلاف بھی استعمال کیجئے اورحرص سے نَجات کیلئے بارگاہِ ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّمیں گِڑگِڑا کر دعا مانگئے۔
شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہبارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں عَرْض کرتے ہیں :
تاج وتخت وحکومت مت دے کثرتِ مال ودولت مت دے
اپنی رضا کا دیدے مُژدہ یااللّٰہ میری جھولی بھر دے
(وسائلِ بخشش ، ص۹۰۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد