Brailvi Books

حرص
158 - 228
دھیرے موت کے حوالے کر دے لیکن دوسری جانب اسی شخص کوگناہوں کی کتنی ہی بڑی ظاہری بیماریاں مثلاً جھوٹ، غیبت اور چغلی وغیرہ اور حسد ، تکبراور بخل جیسی کتنی ہی بڑی بڑی باطنی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں جو عذابِ جہنم میں مبتلا کروا سکتی ہیں مگر اسے ان کے علاج کی کوئی فکر نہیں ہوتی حالانکہ یہ بھی جسمانی بیماریوں کی طرح علاج ہی سے ختم یا کم ہوتی ہیں ۔یاد رکھئے کہ جسمانی بیماریوں کا جتنا بھی علاج کروا لیں موت سے فرار ممکن نہیں آخرایک دن مرنا ہی پڑے گا لیکن اگر باطنی بیماریوں کا علاج کرلیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  عذابِ جہنم سے بچنا ممکن ہے، اس لئے عقلمندی کا تقاضایہی ہے کہ جسمانی بیماریوں کے علاج سے کہیں زیادہ رُوحانی وباطنی بیماریوں کے علاج پر توجہ دی جائے تاکہ نارِ جہنم سے چھٹکارا مل سکے ۔ 
؎   ہمارے دل سے نکل جائے الفتِ دنیا
پئے رضا ہو عطا عشقِ مصطَفٰے یا ربّ
(وسائل بخشش ص ۸۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حرصِ مال کاعلاج کیسے کیا جائے؟
	مال کی مذموم حِرْص کے علاج کے لئے ان باتوں پر عمل کرنا بے حد مفید