Brailvi Books

حرص
137 - 228
 کفالت کی ذمہ داری ہوتی ہے ان کو  مُعِیْلکہتے ہیں اور بعض لوگوں پر کسی کی کفالت کی ذمہ داری نہیں ہوتی انہیں  مُنْفَرِد کہتے ہیں ۔
منفردکی 7صورتیں اور ان کے احکام
	{1} اگرمنفرداہلِ انقطاع یعنی اُن لوگوں میں سے ہو  جنہوں نے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  کی خاطِر دنیا سے کَنارہ کَشی اختیار کر لی ہو اور ان پر اہل وعِیال کی ذمّے داری نہ ہو یا انکے اہل و عِیال ہی نہ ہوں اوراُس منفرد نے اپنے رب سے کچھ مال نہ رکھنے کاوعدہ کیا ہو تو اس پر لازم ہے کہ مال جمع نہ کرے کیونکہ اگر وہ کچھ بچا کر رکھے گا تو وعدہ خلافی ہوگی اور وعدہ کرنے کے بعد مال جمع کرنا ضرور یقین میں کمزوری کی وجہ سے ہوگا یا کم از کم کمزوری کا وہم ہوگا ،چنانچہ ایسے حضرات اگر مال کاکچھ بھی ذَخیرہ کریں تومستِحقِ عِقاب( یعنی سزاکے حق دار) ہوں۔
	{2}منفرد اگرفَقر و توکُّل ظاہِر کرکے صَدَقات لینے والوں میں سے ہو توانہی لوگوں میں شامل رہنے کے لئے اسے اُن صَدَقات میں سے کچھ جمع کر رکھنا ناجائز ہوگا کہ یہ دھوکا ہوگا اور اب جوصَدَقہ لے گا حرام و خبیث ہوگا۔
	{3}وہ منفرد جسے اپنی حالت معلوم ہو کہ حاجت سے زائد جو کچھ بچا کررکھتا ہے نَفس اُسے سرکشی ونافرمانی پر اُبھارتا ہے ، یااسے کسی گناہ کی عادت پڑی ہوئی ہے جس میں خرچ کرتا ہے تو اُس پرگناہ سے بچنا فرض ہے اور جب اس کا راستہ صرف یہ