Brailvi Books

حرص
124 - 228
 ڈرو اور اَحسن انداز سے رِزْق حاصل کرو، حلال کو اِختیار کرو اور حرام سے اِجتناب کرو۔
(المستدرک للحاکم،کتاب البیوع،باب لم یکن عبد لیموت۔۔۔الخ، الحدیث:۲۱۸۰،ج۲،ص۲۹۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گھروالوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا
	ہمارے پیارے آقا،تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ مؤمن کو اپنا دین بچانے کے لئے ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ اورایک غار سے دوسری غار کی طرف بھاگنا پڑے گاتواس وقت روزی اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی ناراضگی ہی سے حا صل کی جائے گی پھرجب ایسا زمانہ آجائے گا تو آدمی اپنے بیوی بچوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگا ، اگر اس کے بیوی بچے نہ ہوں تو وہ اپنے والدین کے ہاتھوں ہلاک ہوگا،اگر اس کے والدین نہ ہوئے تو وہ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگا۔‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان نے عرض کی:’’یا رسولَ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! وہ کیسے ؟ ‘‘ فرمایا:’’ وہ اسے اس کی تنگ دستی پر عار دلائیں گے تو وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے والے کاموں میں مصروف کر دے گا ۔‘‘( تو گویا انہیں کے ہاتھوں ہلاک ہوا)
(الزھد الکبیر،الحدیث۴۳۹،ص۱۸۳) 
دُعاقبول نہ ہونے کاسبب
	ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کسی