Brailvi Books

حرص
123 - 228
 نے فرمایا :وہ گوشت ہرگز جنت میں داخل نہ ہوگا جو حرام میں پَلا بڑھا ہے ۔
(سنن الدارمی ،کتاب الرقاق،الحدیث:۲۷۷۶،ج۲،ص۴۰۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حرام کے ایک درہم کا اثر
	حضرت سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللّٰہ تعالٰی عنہما   فرماتے ہیں:جس نے 10 درہم کا کپڑا خریدا اور اس میں ایک درہم حرام کا تھا تو جب تک وہ لباس اس کے بدن پر رہے گا اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اس کی کوئی نماز قبول نہیں فرمائے گا۔پھر آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال کر ارشاد فرمایا:اگر میں نے یہ بات تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے نہ سنی ہو تو میرے کان بہرے ہو جائیں۔(المسند للامام احمد بن حنبل،الحدیث۵۷۳۶،ج۲،ص۴۱۶)
تنگ دستی کی وجہ سے بھی حرام نہ کمائیے
	بعض لوگ حرام کمانے کے لئے یہ عُذْر پیش کرتے ہیں کہ ہم تنگ دستی کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔ایسوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہر جان کا رِزْق مقرَّر ہے جو اسے ضرورملے گا تو پھرذریعہ حلال اپنانے کے بجائے حرام کمانے کا وَبال اپنے سر کیوں لیا جائے ، امامُ الصّابِرین، سیّدُ الشّاکِرین، سلطانُ الْمُتَوَکِّلِین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عنبرین ہے: تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک اپنا رِزْق پورا نہ کرلے اس لئے رِزْق کے مل جانے کو دُور خیال نہ کرو، اور اے لوگو! اللّٰہعَزَّوَجَلَّ سے