Brailvi Books

حرص
121 - 228
اچھی نیت کی حفاظت بھی ضروری ہے 
	اچھی نیت کرنا ایک کام تو اس کو سنبھالنا دوسرا کام ہے ،لہٰذاکسی بھی کام میں اچھی نیتیں کرنے کے بعد انہیں باقی رکھنا بھی ضروری ہے۔ہمیں چاہئے کہ مال کمانے کے حوالے سے جو بھی اچھی اچھی نیتیں کریں، انہیں شیطانی حملوں سے بھی بچائیں تاکہ شیطان ہمارے ثواب کو ضائع نہ کرسکے۔شیطانی وَسوسوں سے چھٹکارے کے لئے تین چیزیں ضروری ہیں :(1)اس وسوسے کو پہچاننا (2)اسے بُرا جاننا اور (3)اسے قبول کرنے سے انکار کرنا ۔مثلاًکسی نے اچھی اچھی نیتیں کرکے مالِ حلال کمانا شروع کیا ،بعد میں شیطان نے دل میںفخر وتکبر اور گناہوں کے اِرتکاب  کا وسوسہ ڈالا کہ جب میں مالدار ہوجاؤں گاتو لوگوں کو نیچا دکھاؤں گا اور خوب گُل چھرے اُڑاؤں گا ،اب اِس وسوسے کوفوری طور پر پہچاننا کہ یہ شیطان کی طرف سے ہے اس شخص کے لئے بہت ضروری ہے ،پھر اسے بُرابھی جانے اور اس وسوسے سے اپنا پیچھا چھڑا لے ۔
؎  نفس وشیطان ہوگئے غالب
ان کے چُنگل سے تُو چُھڑا یا ربّ
(وسائل بخشش ص ۸۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حصولِ مال کے ذرائع
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مال وراثت یا تحفے میں مل سکتا ہے اور کمائی کے