استعمال کیا جاتا ہے مثلاً کسی نے جانور بیچ کر گاڑی خریدنی ہو تو وہ پہلے جانور کے بدلے کرنسی نوٹ حاصل کرتا ہے پھر ان نوٹوں سے گاڑی خریدتا ہے ۔
مال کی ہماری زندگی میں اہمیت
مال ودولت ایسی چیز ہے جس سے دنیا کا کوئی بھی شخص بے نیاز نہیں ہوسکتا چاہے وہ مرد ہویا عورت، بچہ ہویا بوڑھا،عالم ہویا جاہل! کیونکہ زندہ رہنے کے لئے روٹی، تَن ڈھانپنے کے لئے کپڑے،سرچُھپانے کے لئے مکان،سفر کے لئے سواری اور بیماری کے علاج کے لئے دوائی وغیرہ ہر انسان کی بنیادی ضروریات ہیں اور یہ چیزیں مال کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتی ہیں ۔ اگرانسان کو بالکل ہی مال نہ ملے تو محتاجی ہوتی ہے اور اگر زیادہ مل جائے تو سَرکشی کا خطرہ رہتا ہے ۔ الغرض مال میں جہاں بے شمار فائدے ہیں وہیں اس کی آفات بھی بے حساب ہیں، لہٰذا جو شخص اس کے فوائد اورآفات کو پہچانتا ہو وہی اس سے بھلائی حاصل کرسکتا ہے اور اس کے شَر سے بچ سکتا ہے ۔مال کے حوالے سے چندباتیں جاننا بہت ضروری ہے : مثلاً (۱)مال کے کیا کیا فائدے ہیں؟(۲) اس کے نقصانات کیا ہیں؟(۳)مال کیوں کمانا چاہئے؟(۴)کس طرح کا مال کمانا چاہئے؟ (۵) مال کہاں خرچ کرنا چاہئے ؟ (۶) کیا ہر ایک مال جمع کرسکتا ہے ؟ ان سوالات کا جواب جاننے کے لئے اِس کتاب کا مطالعہ جاری رکھئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد