العالیہلکھتے ہیں: (پانچویںصدی کے مشہور بزرگ) حضرت سیِّدُنا سلیم رازی رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ کا قَلَم جب لکھتے لکھتے گھس جاتا تو قَط لگاتے (یعنی نوک تراشتے )ہوئے ذکرُ اﷲ شُروع کردیتے تاکہ یہ وَقت صِرف قَط لگاتے ہوئے ہی صَرف نہ ہو! (انمول ہیرے،ص۹)
اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
وہ حرصِ مباح جو ’’محمود‘‘ بھی ہوسکتی ہے اور’’ مذموم‘‘ بھی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیت وہ چیز ہے کہ کسی مباح کام کو باعثِ ثواب بھی بنا سکتی ہے اور سببِ عذاب بھی ، چنانچہ بے شمار مباح کام ایسے ہیں جن میں اچھی نیت بھی ہوسکتی ہے اور بُری بھی!مثلاً خوشبو لگانا،اچھے اچھے لباس پہننا،کھانا کھانا، مال کمانا اور جمع کرناوغیرہ۔سرِدست مال کی حرص کے حوالے سے تفصیلات ملاحظہ کیجئے، چنانچِہ
مال کسے کہتے ہیں؟
عام طور پر صِرْف روپے پیسے کو ہی مال سمجھا جاتا ہے حالانکہ کرنسی نوٹوں کے ساتھ ساتھ زمین ، مکان، کپڑے، زیور، گاڑی،جانور، گھریلو استعمال اور سجاوٹ کاسامان بھی مال ہی ہیں ،یہ الگ بات ہے کہ کرنسی نوٹ کو خریدوفروخت میں زیادہ