رشتہ جوڑ لیااور امیرِ اَہلسنّت کے دامن سے وابستہ ہو کر عطاری بھی بن گئے ہیں۔ الحمد للّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج میں ڈویژن سطح پر مدنی انعامات کے ذمہ دار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہوں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے دیکھا کہ معاشرے کا وہ طبقہ جسے کوئی منہ لگانے کو بھی تیار نہیں ہوتا ،دعوتِ اسلامی نے اسے بھی سینے سے لگالیا اور اسلامی بھائیوں کی اِنفرادی کوشش سے وہ ہیروئنچی جس نے اپنی زندگی برباد کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی ،کس طرح سنتوں کی راہ پر نہ صرف خود گامزن ہوگیا بلکہ دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے والا بن گیا ۔لیکن یادرہے کہ کسی بھی قسم کے نشے کے عادی اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کرتے وقت انتہائی احتیاط اور حکمت سے کام لینا ہوگا ،خدانخواستہ ایسا نہ ہو کہ وہ خُود سُدھرنے کے بجائے آپ کو بگاڑ ڈالے ۔لہٰذا ایسوں پر بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں یا چند اسلامی بھائیوں کا مل کر انفرادی کوشش کرنا ہی مناسب ہے ۔
دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یا اللہ میری جھولی بھر دے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد