Brailvi Books

حرص
104 - 228
 تہجُّد کے نوافِل کے سا تھ پہلی صَف میں نَماز کی بھی عادت بن گئی ۔(فیضانِ سنّت جلد اول ،ص۲۲۵۱)
؎    گنہگارو آؤ، سِیَہ کارو آؤ
گناہوں کو دیگا چُھڑامدنی ماحول
(وسائل بخشش،ص۳۰۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مدنی مشورہ: وہ اسلامی بھائی جو دودھ بیچنے کا یا کوئی اور ایساکاروبار کرتے ہیں جس میں مِلاوٹ کے اِحتمالات ومعاملات ہوتے ہیں ، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے کاروبار کے حوالے سے تفصیلات بتا کر دارُالافتاء سے شَرعی  حُکم معلوم کر لیں ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّپاکستان میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ’’دارالافتاء اہلسنّت‘‘ کی کئی شاخیں قائم ہوچکی ہیں جہاں رابطہ کرکے فتویٰ لیا جاسکتا ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گناہوں سے بچنے کا انعام
	گناہ سے بچنا بھی ایک نیکی ہے ،اعلیٰ حضرت ،مجدِّدِ دین وملت شاہ امام احمد رضاخان  علیہ رحمۃ الرحمنفتاویٰ رضویہ جلد21صفحہ202پر یہ حدیث پاک نقل کرتے ہیں :تَرْکُ ذَرَّۃٍ مِّمَّانَہَی اﷲُ عَنْہُ اَفْضَلُ مِنْ عِبَادَۃِ الثَّقَلَیْن یعنی ایک ذرہ ممنوع شرعی کا چھوڑدینا جن وانس کی عبادت سے افضل ہے۔(الاشباہ والنظائر،الفن الاول ، القاعدۃ الخامسۃ،ص۱۹)چنانچہ کسی گناہ کو جی چاہا مگر ہم اپنے رب عَزَّوَجَلَّکی ناراضی کا سوچ کر اس سے رک گئے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس پر ہمیں ثواب ملے گا، گناہوں سے توبہ کرنے والے پر رحمتِ الٰہی کی کیسی برسات ہوتی ہے، ان حکایات سے اندازہ