Brailvi Books

حرص
103 - 228
سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تَحت گلزار ِ مدینہ مسجد آگرہ تاج میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ آخِری عَشَرَۂ رَمَضانُ المُبارَک (۵۲۴۱ ھ ۔ 2004ء )کے اِجتِماعی اِعتِکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔ دس دن میں عاشِقانِ رسول کی صُحبت نے میری قلبی کیفیت کو بدل کررکھ دیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ! میں نے کچھ نہ کچھ نَماز سیکھ لی اور پانچوں وقت کی نَمازِباجماعت کا پابند بن گیا۔ سلسلہ عالیہ قادِریہ رضویہ میں داخِل ہوکر حضُورغوثِ اعظم علیہ رحمۃ الاکرم کا مُرید بھی بن گیا ۔ رب عَزَّوَجَلَّکے فضل و کرم سے نیک اعمال کا ایسا ذِہن ملا کہ کم وبیش 63 سے زائد مَدَنی اِنعامات پر عمل کی کوشِش جاری ہے۔ مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسائل کثرت سے پڑھنے کی عادت بن گئی اور اِعتکاف کا ایک بڑا اِنعام یہ بھی مِلاکہ میں جو ملاوٹ والے مِرچ مَصالَحہ کی سپلائی کا سندھ بھر میں گناہوں بھرا کام کرتا تھاوہ تَرْک کر دیا۔میرے مَصالَحے کے کارخانے میں تقریباً44ملازِم کام کرتے تھے میں نے وہ کارخانہ ہی خَتْم کردیا ۔ کیوں کہ دَور بڑا نازُک ہے، بڑے پیمانے پر خالِص مَصالَحہ کے کاروبار میں بازار میں کھڑا ہونا نہایت ہی دُشوار ہے۔ آ ج کل مسلمانوں کی صحّت کی کِس کو پڑی ہے ۔ بس یار لوگوں کو دولت چاہئے خواہ وہ حلال ہو یا مَعَاذَ اللہعَزَّوَجَلَّحرام ۔بَہرحال عاشِقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے میں رِزقِ حلال کے حُصُول میں مشغول ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے اِشراق وچاشت،اَ وّابِین اور