Brailvi Books

حرص
102 - 228
	 حضرت سیدنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویدھوکہ دہی سے مال کمانے والوں کو سمجھاتے ہوئے لکھتے ہیں:اصل بات یہ ہے کہ اس بات کا یقین رکھے کہ دَغا بازی سے رِزْق کم زیادہ نہیں ہوسکتا بلکہ اُلٹا مال سے برکت ختم ہوجاتی ہے اور بہتری جاتی رہتی ہے اور عَیاری و فریب سے انسان جو کچھ کماتا ہے اچانک ایسا واقعہ پیش آتا ہے کہ وہ سب کچھ تباہ اور ضائع ہوجاتا ہے اور فریب وعیاری کا گناہ ہی باقی رہ جاتا ہے اور اس شخص کا سا حال ہو جاتا ہے جو دودھ میں پانی ملایا کرتا تھا ایک بار اچانک سیلاب آیا اور اس کی گائے کو بہالے گیا۔ اس کے دانا بیٹے نے کہا: ابا جان بات یہ ہے کہ دودھ میں ملایا ہوا سارا پانی جمع ہوا اور سیلاب کی شکل اختیار کرکے گائے کو بہالے گیا۔(کیمیائے سعادت،باب سیم درعدل وانصاف …الخ،ج۱،ص۹۲۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ملاوٹ والے مصالحے کا کاروبار بند کردیا
	اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے تجارت کا غلط طریقہ اپنانے والوں کی بھی اِصلاح کے کئی واقعات ہیں ،ایسی ہی ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں ، چنانچِہ رنچھوڑ پوری روڈ بھیم پورہ(مَدَنی پورہ)بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میں ایسا بے نَمازی تھا کہ جُمُعہ کی نَماز بھی نہیں پڑھتا تھا ،خوش قسمتی سے میں نے تبلیغِ قرآن وسنت کی غیر