استعمال کرکے علمِ دین کا انمول خزانہ سمیٹ سکتے ہیں ،مدنی چینل بھی دیکھ سکتے ہیں اس ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے :ww.dawateislami.net
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲۱)ملاوٹ کرنے کی سزا
ایک مرتبہ حضرت سیدناابنِ عباسرَضِیَ اللّٰہ تعالٰی عنہماکی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اورعَرْض کی:’’حضور! ہم بہت سے لوگ حج کرنے آئے ہیں۔ صَفا ومَروہ کی سعی کے دوران ہمارے ایک دوست کا اِنتقال ہو گیا۔ غسل و تکفین وغیرہ کے بعد اسے قبرستان لے جایا گیا۔ جب اس کے لئے قَبْر کھودی تو ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک بہت بڑا اژدہا قبر میں موجود ہے۔ ہم نے اسے چھوڑکر دوسری قَبْر کھودی۔ وہاں بھی وہی اژدھا موجود تھا۔پھر تیسری قَبْر کھودی تو اس میں بھی وہی خوفناک سانپ کُنڈلی مارے بیٹھا تھا۔ ہمیں بڑی پریشانی ہوئی۔ اب ہم اس میّت کو وہیں چھوڑ کرآپ کی بارگاہ میں مسئلہ دریافت کرنے آئے ہیںکہ اِس خوفناک صورت حال میں کیا کریں؟‘‘ حضرت سیدناابن عباسرَضِیَ اللّٰہ تعالٰی عنہما نے فرمایا: ’’وہ اژدہا اس کا بُرا عمل ہے جووہ دنیا میں کیا کرتا تھا،تم جاؤاور ان تین قبروں میں سے کسی ایک میں اسے دفن کر دو، اگر تم اس شخص کے لئے ساری زمین بھی کھو د ڈالو تب بھی وہاں اس اژدہے کو ضرور پاؤگے۔‘‘وہ شخص واپس چلا گیا اور اس فوت شدہ شخص کو ان کھودی ہوئی قبروں میں سے ایک قَبْر میں دفن کر دیا گیا اور اژدہا بدستور اسقَبْر میں