Brailvi Books

حرص
10 - 228
 دولت کے نشے نے اسے ایسا مدہوش کر دیا کہ بیٹے اور زوجہ کی ناگن کے ہاتھوں ہلاکت بھی اسے ہوش میں نہ لاسکی،اَنجامِ کار وہ خود بھی موت کے منہ میں جا پہنچا ۔    ؎
دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت
سچ ہے کہ بُرے کام کا انجام بُرا ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
	حِرْص کسے کہتے ہیں ؟ کیا ہم حِرْص سے بچ سکتے ہیں ؟حِرْص کن کن چیزوں کی ہوسکتی ہے ؟اس کی کتنی قسمیں ہیں ؟ہمیں کونسی چیزوں کی حِرْص رکھنی چاہئے ؟کن اشیاء کی حِرْص دنیا وآخرت کے لئے نقصان دہ ہے ؟ایسی حِرْص کو کیونکر کم کیا جاسکتا ہے ؟ مال کی حِرْص اچھی ہے یا بُری؟ اسی طرح کے درجنوں سوالات کے جوابات اور حِرْص کے بارے میں دیگر معلومات کے لئے85 عَرَبی واُردُوکتب کی مدد سے زیرِ نظر کتاب مُرَتّب کی گئی ہے جس کا نام شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ نے ’’حرص‘‘ رکھا ہے ۔۱؎    16آیاتِ قرآنیہ، 49احادیثِ نبویہ،68روایاتِ عظیمہ ،40 دلچسپ حکایات ،پانچ مَدَنی بہاروںاور بیشمار مَدَنی پھولوں پر مشتمل یہ کتاب نہ صرف خود مکمل پڑھئے بلکہ دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دے کر عظیم الشان ثوابِ جاریہ کمائیے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہماری اس کاوِش کو قبول فرمائے ۔
ٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
شعبہ اِصلاحی کتب(المدینۃ العلمیۃ)
۱۲ جُمادَی الْاُخریٰ ۳۳۴۱ھ بمطابق 12 مئی 2012ء
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
   ۱؎  :اس کتاب کی فہرست صفحہ228 پر ملاحظہ کیجئے۔