ایسی بھی تھیں جنہیں دنیا میں ہی جنت کی نوید ِ پر بہار سنائی گئی۔ یوں تو مختلف اوقات میں جنت کی بشارت پانے والے صحابہ کرام کئی ہیں مگردس ایسے جلیل القدر اورخوش نصیب صحابہ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانہیں جن کو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے مسجد نبوی کے منبر شریف پر کھڑے ہو کر ایک ساتھ نام لے کر جنتی ہونے کی خوش خبری سنائی۔ ان خوش نصیبوں کو ’’عَشْرَۂ مُبَشِّرَہ‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں :{۱}حضرت ابو بکرصدیق{۲}حضرت عمر فاروق {۳}حضرت عثمان غنی {۴}حضرت علی مرتضیٰ{۵}حضرت طلحہ بن عبیداللہ {۶} حضرت زبیر بن العوام {۷}حضرت عبدالرحمن بن عوف{۸}حضرت سعد بن ابی وقاص {۹}حضرت سعید بن زید{۱۰}حضرت ابو عبیدہ بن الجراح ۔ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان
(سنن الترمذی، کتاب المناقب، مناقب عبدالرحمن بن عوف، الحدیث: ۳۷۶۸، ج۲، ص۲۱۶)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّتبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل پر امت مسلمہ کو دربارِ نبوت کے ان چمکتے ستاروں کی سیرت سے آگاہ کرنے کے لئے ایک سلسلہ جاری و ساری ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ ’’بیاناتِ مدنی چینل‘‘ کے مدنی علما کَثَّرَہُمُ اللہُ تَعَالٰیکی انتھک کاوشوں کے سبب پیشِ نظر رسالہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول المدینۃُ العلمیۃ کو دن 11ویں اور رات 12ویں ترقّی عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم