Brailvi Books

حضرتِ سَیِّدُنا طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
8 - 55
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
حضرتِ سیِّدُنا طلحہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
دُ رُ ود شریف کی فضیلت
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے مجھ پر دن بھر میں  ایک ہزار مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا وہ اُس وقت تک نہیں  مَرے گا جب تک جنّت میں  اپنی جگہ نہ دیکھ لے۔‘‘ (اَلتَّرغیب وَالتَّرہیب رقم الحدیث ۲۴۸۳ج۲ص۴۹۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بَصْرَہ کا رَاہِب اور قُرَیْشِی تاجِر
سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے اظہارِ نبوت سے قبل امیر المومنین سیِّدُنا ابو بکر صدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے قبیلہ بنو تیم کا ایک تاجر تجارت کی غرض سے بصرہ گیا۔ جب بازار پہنچا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک راہِب