Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا زُبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
25 - 70
یہ سب بری صحبت کا نتیجہ ہے کہ عشقِ مصطفےٰ کی شمع ہمارے دلوں  میں  ماند پڑ گئی ہے۔ آئیے! تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں  کے مسافر بن جایئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے فرائض کی پابندی اور سنتوں  پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ عشقِ مصطفےٰ کی شمع بھی ہمارے دلوں  میں  فروزاں  ہو گی۔ 
تم مکینِ لامکاں  ہو اور حق کے رازداں  ہو
اِذنِ ربّ سے غیب داں  ہو، کیا ہے جو تم سے نِہاں  ہو
یا نبی سلامٌ علیكَ یا رسول سلامٌ علیكَ
یا حبیب سلامٌ علیكَ صلوٰۃُ اللہِ علیكَ
حُبِّ دنیا سے بچا لو، مجھ نکمّے کو نبھا لو
دل سے شیطاں  کو نکالو، اپنا دیوانہ بنا لو
یا نبی سلامٌ علیكَ یا رسول سلامٌ علیكَ
یا حبیب سلامٌ علیكَ صلوٰۃُ اللہِ علیكَ
دردِ عِصیاں  کو مِٹانا، نیک مجھ کو تم بنانا
راہِ سنّت پر چلانا، اپنی الفت میں  گُمانا
یا نبی سلامٌ علیكَ یا رسول سلامٌ علیكَ
یا حبیب سلامٌ علیكَ صلوٰۃُ اللہِ علیكَ