سلطنت دو نہ حکومت، دو نہ تم دنیا کی دولت
دو فَقَط اپنی مَحَبَّت، اے شَہَنشاہِ رسالت
یا نبی سلامٌ علیكَ یا رسول سلامٌ علیكَ
یا حبیب سلامٌ علیكَ صلوٰۃُ اللہِ علیكَ
اے شہنشاہِ مدینہ، عشق کا دیدو خزینہ
ہو مِرا سینہ مدینہ، عرض کرتا ہے کمینہ
یا نبی سلامٌ علیكَ یا رسول سلامٌ علیكَ
یا حبیب سلامٌ علیكَ صلوٰۃُ اللہِ علیكَ(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اسلام وہجرت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا شمار ان دس جلیل القدر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں ہوتا ہے جن کو دنیا ہی میں جنت کی بشارت دی گئی اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ان چھ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں سے بھی ایک ہیں جنہیں امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے بعد خلافت کے لئے نامزد فرمایا تھا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اسلام لانے کی عمر میں اختلاف ہے ایک روایت میں ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ پندرہ برس کی عمر میں اور ایک
مــــــــــــــــدینـــہ
(1)…وسائل بخشش، ص۵۷۲ تا ۵۷۸