Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
80 - 87
جو صبح کے وقت روزانہ سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے تو اس دن کوئی زہر اور جادو اسے تکلیف نہ دے گا۔(1)
کاتبین وحی:
حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا شمار ان صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں ہوتا ہے جو قرآنِ کریم کی نازل ہونے والی آیتوں اور دوسری خاص خاص تحریروں کو خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے حکم کے مطابق لکھا کرتے تھے۔ چنانچہ، 
امام قسطلانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی (مُتَوَفّٰی ۹۲۳ھ ) نے المواھب اللدنیہ میں ان کاتبین کے اسمائے گرامی ذکر کیے ہیں جو یہ ہیں:
(۱) حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق 	(۲) حضرت سیِّدُنا عمر فاروق 
(۳) حضرت سیِّدُنا عثمان غنی 	(۴) حضرت سیِّدُنا علی المرتضی 
(۵) حضرت سیِّدُنا طلحہ بن عبید ﷲ 	(۶) حضرت سیِّدُنا زبیر بن عوام 
(۷) حضرت سیِّدُنا سعید بن عاص	(۸) حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص 
(۹) حضرت سیِّدُنا عامر بن فہیرہ 	(۱۰) حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن ارقم 
(۱۱) حضرت سیِّدُنا ابی بن کعب 	(۱۲) حضرت سیِّدُنا ثابت بن قیس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…صحیح البخاری، کتاب الاطعمۃ، باب العجوۃ، الحدیث:۵۴۴۵، ج۳، ص۵۴۰