Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
79 - 87
آپ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی احادیث
ایک دن میں ایک ہزارنیکیاں:
نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: ’’کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ تم میں سے کوئی ایک دن میں ایک ہزار نیکیاں کما لے؟‘‘ صحابۂ کر ام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! یہ کیسے ممکن ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جو دن میں سو بار اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی تسبیح کرے اس کے نامۂ اعمال میں ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اوراس کی اتنی ہی خطائیں مٹا دی جاتی ہیں۔‘‘(1)
جنت کے باغوں میں سے ایک باغ:
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’میرے مصلیٰ (یعنی نمازپڑھنے کی جگہ) اور گھر کے درمیان کا ٹکڑا جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔‘‘(2)
جادو اور زہر سے محفوظ رہنے کا نسخۂ کیمیا:
حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المسند للامام احمد بن حنبل، الحدیث: ۱۴۹۶، ج۱، ص۳۶۸
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۳۳۲، ج۱، ص۱۴۷