Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
78 - 87
میں کوئی شبہ ہے؟‘‘ میں نے عرض کی: ’’نہیں، بلکہ میں تو ویسے ہی پوچھ رہا تھا۔‘‘ تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ انصار کے فضائل بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمانے لگے: ’’ میں نے خود محسنِ کائنات، فخر موجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ’’انصار سے وہی محبت کرے گا جو مومن ہے اور ان سے وہی بغض رکھے گا جو منافق ہے۔‘‘(1)
تربیت اولاد:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے بیٹے اپنے والد گرامی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے علمی وعملی فیضان سے سیراب ہوتے رہتے تھے اور خود حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہبھی ان کی تربیت فرماتے رہتے تھے۔ چنانچہ،
مانگناہے توقناعت مانگ:
ایک مرتبہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے ایک بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اگر تو کسی سے کچھ مانگنا چاہتا ہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے قناعت مانگ کہ مال جتنا بھی ہو قناعت نہ ہونے کی صورت میں وہ تجھے غنی نہیں کر سکتا۔‘‘(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…اسدالغابۃ، الرقم ۲۰۳۸ سعد بن مالک القرشی، ج۲، ص ۴۳۶
2…المجالسة وجواهر العلم، الجزء الثامن، الحدیث:۱۱۱۰، ج۱، ص۴۲۷