(5)… سب سے افضل نماز:
حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’روزجمعہ سب سے افضل نمازصبح کی نماز ہے، یقیناً جو اسے پالے بروزِ قیامت بخش دیا جائے گا۔‘‘(1)
(6)… منافق کی پہچان:
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’مجھے اپنے بعد نہ کسی مومن سے خوف ہے نہ کافرسے کیونکہ مومن کو اس کا ایمان برائی سے روکے رکھے گااور کافر کو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے کفر کے سبب ذلیل فرمائے گا۔ البتہ مجھے تم پر منافق کاڈر ہے جوزبان کا عالم ہو،دل کا جاہل ہو،زبان سے وہ کہے جسے تم اچھاسمجھتے ہواور کام وہ کرےجسے تم برا سمجھتے ہو۔ ‘‘(2)
(7)…باہمی محبت کرنے والے:
نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’کل بروز قیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے آپس میں محبت کرنے والے دوبندوں کے لئے کرسیاں رکھی جائیں گی جن پر ان کو بٹھایا جائے گایہاں تک کہ (لوگوں کا)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسند البزار،مسند ابی عبیدہ بن الجراح، الحدیث:۱۲۷۹،ج۴،ص۱۰۶
2… مسند الربیع، الاخبار المقاطیع عن جابر بن زید، ج ۱،ص۳۶۲