حساب و کتاب مکمل ہو جائے۔‘‘(1)
(8)…دس گنا اجر:
سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جو کسی مریض کی عیادت کرے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے یا راستے سے کوئی تکلیف دہ چیز دور کرے تو اسے دس گنا اجر ملے گا۔‘‘(2)
نیکی کی دعوت کے مدنی پھول:
حضرت سیِّدُنا نِمْرَان بن مِخْمَر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ ایک بار حضرت سیِّدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے لشکرکے ساتھ چلتے ہوئے نیکی کی دعوت کے مدنی پھول کچھ یوں عطا فرمائے: ’’سنو! بہت سے سفید لباس والے دین کے اعتبار سے میلے ہوتے ہیں اور بہت سے اپنے آپ کو مکرّم سمجھنے والے حقیر ہوتے ہیں۔ اے لوگو!نئی نیکیاں پُرانے گناہوں کو مٹا دیتی ہیں اگر تم میں سے کسی کی برائیاں زمین وآسمان کو بھر دیں ،پھر وہ کوئی نیکی کرے تو ہو سکتا ہے کہ وہ ایک نیکی ان تمام گناہوں پر غالب آجائے اور ان کو مٹا دے۔‘‘(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الجامع الصغیر، الحدیث: ۷۸۶۸،ص۴۸۱
2…المصنف لابن ابی شیبۃ،کتاب الادب، باب فی تنحیۃ الاذی عن الطریق، الحدیث: ۳، ج۶، ص۲۱۸
3…المصنف لابن ابی شیبۃ ،کتاب الزھد، کلام ابی عبیدۃ بن الجراح، الحدیث: ۳، ج۸، ص۱۷۳