والےدجال کو پا لیں۔‘‘ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی:یارسول اللہ! کیا ہمارے دلوں کی کیفیت اس وقت ویسی ہی ہو گی جیسی اب ہے؟ فرمایا: ’’اس سے بہتر ہو گی۔‘‘(1)
(2)… مضبوط ڈھال:
سرکارِ مدینہ، راحت قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’روزہ ایسی ڈھال ہے جسے کوئی نہیں پھاڑ سکتا۔‘‘(2)
(3)… بدترین لوگ:
حضورنبی ٔرحمت، شفیع اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا آ خری کلام یہ تھا: ’’یہود کو حجاز سے اور اہل نجران کو جزیرہ عرب سے نکال دو اور جان لو کہ قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والے بد ترین لوگ ہیں۔‘‘(3)
(4)… مومن کا دل:
سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’مومن کا دل چڑیا کی طرح کبھی ادھر اور کبھی ادھر ہوتا رہتا ہے۔‘‘(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند البزار، مسند ابوعبیدہ بن الجراح، الحدیث:۱۲۸۰، ج۴، ص۱۰۷
2…السنن الکبری للبیھقی، کتاب الصیام، باب الصائم ینزہ صیامہ عن الغلظ، الحدیث: ۸۳۱۴، ج۴، ص۴۵۰
3…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی عبیدہ بن جراح، الحدیث:۱۶۹۱، ج۱،ص۴۱۴
4…المصنف لابن ابی شیبۃ ،کتاب الزھد،کلام ابی عبیدۃ بن الجراح ، الحدیث:۵، ج۸، ص۱۷۴