آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کامزار پرانوار:
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے انتقال کے وقت ام المومنین سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے آپ کے پاس یہ پیغام بھیجا کہ اگرآپ چاہیں توآپ کے دوستوں یعنی پیارے آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور حضرت سیِّدُناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پہلومیں جگہ دے دی جائے؟(یادرہے کہ ان دونوں مقدس ہستیوں کے مزارات مبارکہ سیدتنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے گھر میں ہی بنائے گئے تھے) آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جوابا ارشادفرمایا:’’میں آپ پرآپ کے گھر کو تنگ نہیں کرناچاہتا،اورمیں نے حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عہد لیا ہے کہ وہ جہاں بھی وفات پائیں گے اپنے دوست یعنی میرے پہلومیں دفن کیے جائیں۔‘‘
یہی وجہ ہے کہ امیر المومنین حضرت سیِّدُناعثمان غنی اورحضرت عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے مزارات جنت البقیع میں شہزادہ رسول حضرت ابراہیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے مزار مبارکہ کے ساتھ ہیں۔(۱)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم سب کو ان مقدس مزارات کی حاضری نصیب فرمائے۔آمین
وقت وفات صحابۂ کرام کے تاثرات:
میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!آج کل عموماجب کسی مالدارشخص کا انتقال
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…الریاض النضرہ، ج۲، ص۳۱۴