Brailvi Books

حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
110 - 126
 رحمی کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں :’’صلہ رحم کے معنی رشتہ کو جوڑنا ہے یعنی رشتہ والوں کے ساتھ نیکی اور سلوک کرنا۔ ساری اُمت کا اس پر اتفاق ہے کہ صلہ رحم واجب ہے اور قطع رحم حرام ہے، جن رشتہ والوں کے ساتھ صلہ واجب ہے وہ کون ہیں۔بعض علما نے فرمایا:وہ ذو رحم محرم ہیں اور بعض نے فرمایا:اس سے مراد ذو رحم ہیں ، محرم ہوں یا نہ ہوں۔اور ظاہر یہی قول دوم ہے احادیث میں مطلقاً رشتہ والوں کے ساتھ صلہ کرنے کا حکم آتا ہے قرآن مجید میں مطلقاً’’ذَوِی الْقُرْبٰی‘‘فرمایا گیا مگر یہ بات ضرور ہے کہ رشتہ میں چونکہ مختلف درجات ہیں صلہ رحم کے درجات میں بھی تفاوت ہوتا ہے۔ والدین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے، ان کے بعد ذورحم محرم کا، ان کے بعد بقیہ رشتہ والوں کا علیٰ قدر مراتب۔‘‘
(4)… عالم کی فضیلت:
حضرت سیِّدُناعبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ عالم کی فضلیت عابدپرستر درجے بڑھ کرہے اور ان (ستر درجوں میں ) ہر دو درجوں  کے درمیان زمیں و آسمان کے فاصلے جتنا فاصلہ ہے ۔ (۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!علماء کو اللہ تعالی نے کس قدر بزرگی اور مرتبہ عطا فرمایا ہے اس کا مکمل طور پر بیان کرنا تو بہت مشکل ہے البتہ ان کی فضیلت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…کنز العمال، کتاب العلم، الحدیث: ۲۸۷۹۲ ، ج  ۵، الجزء العاشر، ص ۶۷