طاعون کیا ہے؟
طاعون ایک وبائی مرض ہے جس کی وضاحت احادیث مبارکہ میں موجود ہے، چنانچہ طاعون سے متعلق چار احادیثِ مبارکہ ملاحظہ کیجئے:
(1)… طاعون ایک عذاب تھا، اللہ عَزَّ وَجَلَّجس پر چاہتابھیجتالیکن اس اُمّت کے لئے اسے رحمت فرما دیا ہے۔(۱)
(2)… میری اُمت کاخاتمہ دشمن کے نیزوں اورطاعون سے ہی ہوگا، طاعون اونٹ کی گِلٹی کی طرح ہے۔(۲)
(3)… طاعون تمہارے دشمن جنوں کاکونچاہے اونٹ کے غدود کی طرح گلٹی ہے کہ بغلوں اور نرم جگہوں میں نکلتی ہے۔(۳)
(4)… طاعون ایک کونچاہے کہ میری اُمّت کو ان کے دشمن جنوں کی طرف سے پہنچے گا جیسے اونٹ کی گلـٹی۔(۴)
طاعون سے مرنے والا شہید ہے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! احادیث متواترہ سے ثابت ہے کہ طاعون سے مرنے والا شہید ہے،چنانچہ اس ضمن میں پانچ احادیث مبارکہ ملاحظہ کیجئے:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عائشہ رضی ﷲ عنھا ، الحدیث: ۲۶۱۹۹، ج۱۰، ص ۱۰۳
(۲)…المرجع السابق، الحدیث: ۲۶۲۴۲، ج۱۰، ص ۱۱۰
(۳)… المعجم الاوسط،الحدیث: ۵۵۳۱، ج۴، ص ۱۵۰
(۴)…مجمع الزوائد،کتاب الجنائز ، باب فی الطاعون والثابت،الحدیث: ۳۸۶۸، ج۳، ص ۵۱