ہوگا اور پہلے سے قوی حافظہ رکھنے والے کی یادداشت میں مزیدقوت پیدا ہو گی۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان امور کو عملی زندگی میں نافذکرنے کے بعد آپ اپنے ذہن کو خودپرسکون محسو س کریں گے اور اسی سکون و اطمینا ن کی بدولت کو ئی بھی چیز ذہن نشین کرنا نہایت آسان ہوجائے گا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یاد کرتے ہوئے قابل لحاظ امور
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی چیز کا یاد کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے لیکن حددرجہ کوشش کے باوجود ایک لفظ بھی ذہن نشین کرنا مشکل ترین ہوجاتا ہے اور یاد نہ کرنے کی وجہ سے ناکامی کابھیانک سایہ ہمارے پیچھے لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے ترقی کی جانب اٹھنےوالے قدم کسی بھی طرح آگے نہیں بڑھ پاتے۔ کسی بات کے ذہن نشین نہ ہونے میں دراصل چند چیزیں رکاوٹ بنتی ہیں اگر ان کا اِزالہ کردیا جائے تو یاد کرنے میں کافی آسانی پیدا ہوجاتی ہے۔ کسی بھی چیز کو یاد کرنے کے دوران ان آٹھ امور کا خصوصی خیا ل رکھیے۔
(۱)جو چیز یاد کرنا چاہیں اسے بغور سنیں:
اہم ترین گفتگومیں ذہنی طور پر شریک ہونے کے بجائے صرف جسمانی طور پر شریک ہونا غائب دماغی کہلاتا ہے۔غائب دماغی انسان کاوہ مرض ہے جو