Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
98 - 195
 (۳)اس بات کا خاص خیال رکھیئے کہ جائے آرام یعنی سونے والی جگہ میں کسی قسم کا شور و غل نہ ہواور نہ وہاں کسی قسم کی تیزروشنی  ہو تاکہ نیند سے جو مطلوب ہے وہ حاصل ہو ۔
)۴(سونے کے لیے کوئی کمرہ یا مخصوص جگہ مقرر کیجیے اور ہر جگہ سونے سے اجتناب کیجیے کہ ایسی صورت میں خلل واقع ہونے کا امکان رہے گا جس سے سر درد اور  دوبارہ نیند نہ آنے جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
رات کی نیند کی سب سے زیادہ اہم ہےلیکن اگر ممکن ہو تو دن میں قیلولہ کرنا یعنی کچھ دیر آرام کرنا  بھی مفید ہے کہ اس طرح دماغ کو کچھ دیر سکون ملنے کے سبب قوت ِ یادداشت میں مزید اضافہ ہوگا۔ 
(۱۰)شکر ادا کیجئے: 
قوتِ حافظہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ایک نعمت ہے اور اس نعمت کوجائز کاموں میں استعمال کرناہی اس نعمت کا عملاً شکر ادا کرناہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ارشاد فرماتا ہے:
لَئِنۡ شَکَرْتُمْ لَاَزِیۡدَنَّکُمْ   (پ۱۳،ابراہیم:۷)
ترجمۂ کنزالایمان:اگر احسان مانو گے تو میں تمہیں اور دونگا۔
تو اگر ہم قولاً و فعلاً اس انمول نعمت کا شکر ادا کریں گے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس میں برکت عطا فرمائے گا یوں کم قوتِ حافظہ والے کی قوتِ یادداشت میں اضافہ