Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
97 - 195
کردیں گے تو رفتہ رفتہ آپ کی عادت بنتی چلی جائے گی اور آپ کوبوقت ضرورت اپنی چیزیں تلاش کرنے کے لیے ذہن پر زور نہیں ڈالنا پڑے گا اور نہ ہی آپ کو پریشانی ہوگی۔ جب آپ کا ذہن اس  قسم کے دباو ٔسے خالی ہوگا تو کوئی بھی چیز یا د کرنا بے حد آسا ن ہوجائے گا۔
(۹)نیند کا خاص خیال رکھیں:
 مشین ہو یاانسان اپنے کام کو جاری رکھنے اور اس میں بہتری کے ساتھ پائیداری لانے کے لئے کچھ وقفہ کا محتاج ہے۔ انسان جب کوئی کام کرتا ہے تو اس کے تمام اعضا ءکسی نہ کسی طرح اس کے کام میں مشغول ہوتے ہیں اور دماغ  جواہم ترین عضو  ہے اس کا کردار سب سے زیادہ ہوتاہے۔ہمارے معمولات ِ زندگی میں نیند ایک ایسی نعمت  ہے جو بدنِ انسانی کو سکون بخشتی اور توانائی سے  بہرہ ور کرتی ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے جسم  کے ساتھ ہماری دماغی قوت میں سو فیصد کام کرنے کی صلاحیت  پیدا ہوجاتی ہے ، غالباًوہی نیند ہمارے حافظے کی قوت بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جس میں  مندرجہ ذیل امورکا لحاظ رکھا گیا ہو:  
(۱)سونے اور جاگنے کے اوقات مقرر کیجیے اور نیند کے وقت میں سونے کے علاوہ ہر کام سے گریزکیجیے۔
(۲)نیند ختم کرنے والی ادویات کا استعمال  ہرگزمت  کیجئے ۔