حضرت سیّدنااسماعیل بن ابراہیمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حدیث پر عمل کرکے ہم حفظ ِحدیث پر مدد حاصل کیا کرتے تھے۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! علم پر عمل کرنے والے شخص کواللہ عَزَّوَجَلَّ ایسا علم بھی عطافرماتا ہے جسےوہ نہیں جانتا چنانچہ
منقول ہے کہ ہر چیز کی زکوٰۃ ہوتی ہے اور علم کی زکوٰۃ اس پر عمل کرنا ہے، تو جو شخص علم کی زکوٰۃ اداکرتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس میں لازوال برکت عطا فرمادیتا ہے۔(2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!علم حاصل كرنے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنے سے علم کے حقیقی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ نبیِ مکرم رسولِ محتشم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:جس علم سے نفع حاصل نہ کیا جائےوه اس خزانے کی مثل ہے جس کو اللہعَزَّوَجَلَّکی راہ میں خرچ نہ کیا جائے۔(3)
بے عمل عالم کل بروزِ قیامت بھی حسرت میں ڈوبا ہو گا،جیساکہ سرکارِ بےمثال ،بی بی آمنہ کے لعل صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۰۴
2 … الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۰۶
3 … دارمي، المقدمہ، باب البلاغ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم وتعلیم السنن، ۱/۱۴۸، حدیث:۵۵۶