ہے:سب سے زیادہ حسرت قِیامت كے دن اُس كو ہوگی جسے دُنیا میں علم حاصل كرنے كا موقع ملا مگر اُس نے حاصل نہ كیا اور اس شَخص كو ہوگی جس نے علم حاصل كیا اور دوسروں نے تو اس سے سُن كر نفع اُٹھایا لیكن اس نے نہ اُٹھا یا(یعنی اس علم پر عمل نہ كیا)۔ (1)
اسی طرح حدیث کے بلند پایہ امام حضرت سیّدنا سفیان بن عُیَیْنَہ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہارشاد فرماتے ہیں:لوگوں میں سب سے بڑاجاہل وہ شخص ہے جو اپنے علم پر عمل نہ کرے ،اور سب سے بڑاعالم وہ ہے جو اپنے علم پر عمل کرے اور سب سے افضل وہ ہے جو اللہعَزَّوَجَلَّسے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہو۔(2)
(۶)بارگاہ ِالہی میں دعا کریں:
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے حافظے کی مضبوطی کے لئے دعا کریں کہ دعا مؤمن کا ہتھیار ہے ۔یہ دعا اس طرح بھی کی جاسکتی ہے،(بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر رب عَزَّ وَجَلَّ کی حمد بیان کرنے اور رحمتِ عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم پردرودِ پاک پڑھنے کے بعد یوں عرض کریں) اے میرے مالک ومولا عَزَّوَجَلَّ!تیرا عاجز بندہ تیری بارگاہ میں حاضر ہے ، اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تیرے دین کا علم حاصل کرنا چاہتا ہوں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… تاریخ ابن عساکر ،۵۱/۱۳۷
2 … دارمي،المقدمہ،باب في فضل العلم والعالم، ۱/۱۰۷، حدیث:۳۳۰