Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
92 - 195
لقمۂ حرام کی نُحوست:
حضرت سیّدنا عبداللہ بن عمر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا :جس نے دنیا میں حرام طریقے سے مال کمایا اور اسے ناحق جگہ خرچ کیا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے ذِلَّت و حَقارَت کے گھر (یعنی جہنم)  میں داخل کردے گا ۔(1)
مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب میں ہے:آدَمی کے پیٹ میں جب لقمہ حرام پڑا تو زمین و آسمان کا ہر فِرِشتہ اُس پر لعنت کرےگا جب تک اس کے پیٹ میں رہے گا اور اگر اسی حالت میں(یعنی پیٹ میں حرام لقمے کی موجودگی میں)موت آ گئی تو داخِل جہنَّم ہو گا۔(2)
 (۵)علم پر عمل کا جذبہ پیدا کیجئے :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فقط معلومات حاصل کرکے انہیں ذہن میں محفوظ کرلینا مفید نہیں ہوتا بلکہ مفید ترین یہ ہے کہ علم پر عمل کرنے کا جذبہ بھی ہواورعملی زندگی میں اس کے اثر ات بھی نظر آئیں،اس میں نہ صرف ہمارا بلکہ پورے معاشرے کا فائدہ ہے۔ہمارے اسلاف کا بھی یہ ہی طریقہ تھا جیسا کہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … شعب الایمان، باب فی قبض الید علی الاموال،  ۴/۳۹۶، حدیث: ۵۵۲۷ ملتقطا
2 … مکاشفۃ القلوب،الباب الاول  فی بیان الخوف، ص ۱۰