کرنے کے لئے چند امور کالحاظ کرنا بہت ضروری ہے لہذا نہایت توجہ سے ان تمام امور کا مطالعہ فرمائیے آپ اپنی زندگی میں ان امور کو نافذ کرکے حیرت انگیز تبدیلی محسوس کریں گے۔
یادکرنے سے پہلے قابل توجہ امور
ہمارے روز مرہ کے معمولات میں کچھ عادتیں ایسی شامل ہوجاتی ہیں جوقوت حافظہ کےلیے بہت نقصان دہ ہوتی ہیں لہذااچھی عادتیں اپنانا اور بری عادتیں چھوڑنا ہماری یادداشت کو قوی کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔یاد کرنے سے قبل اگر ان گیارہ(11)اُمور کا لحاظ رکھا جائے تو کسی بھی بات کو جلد ذہن نشین کرنے میں کافی آسانی ہو گی۔
(۱)اچھی نیت:
کسی بھی عمل سے قبل اچھی نیت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جو عمل کیا جارہاہے دل اس کی طرف متوجہ ہواور وہ عمل رِضائے الہٰی کے لیے کیا جائےلہٰذا یاد کرنے سے پہلے رضائے الہی کی نیت کرنا اور جو علم حاصل ہوگا اسے دوسروں تک پہنچانے کا عزم کرلینا بہت مفید ہے۔اس نیت کی برکت سے جلد یاد ہونے کی قو ی امیدہےجیساکہ حضرت سیّدناابن عباسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمافرماتے ہیں: اِنَّمَا یَحفَظُ